قیامت کے دن کیا ہو گا؟ اللہ معاف کرے اور بخش دے ہمیں
*آخرت کی تیاری کرتے رہیں، قیامت کا منظر کچھ یوں ہوگا:* 🔅قیامت کا دن بہت عظیم دن ہے۔ (سورة الحج:1) 🔅اس دن سنگین حادثات پیش آئیں گے۔ (سورة القارعة:3-1) 🔅وہ دن نہایت تلخ دن ہوگا۔ (سورة القمر:46) 🔅ہر طرف مصیبت چھا جائے گی۔ (سورة النازعات:34) 🔅اس دن کا شر ہر طرف پھیلا ہوگا۔ (سورة الانسان:7) 🔅بہت خوف اور گھبراہٹ کا عالم ہوگا۔ (سورة إبراهيم :42) 🔅اس دن کی ہولناکیاں دیکھ کر آنکھیں پتھرا جائیں گی۔ (سورة القيامة:7) 🔅اس دن کی شدت سے دل اور نگاہیں الٹ جائیں گے۔ (سورة النور:37) 🔅کلیجے منہ کو آجائیں گے۔ (سورة غافر:18) 🔅وہ تیوریاں چڑھانے والا دن ہوگا۔ (سورة الإنسان:10) 🔅وہ دن بچوں کو بوڑھا کرے گا۔ (سورة المزمل:17) 🔅حاملہ عورتوں کے حمل گر جائیں گے۔ (سورة الحج:2) 🔅وہ دن ٹلنے والا نہیں ہوگا۔ (سورة الشورى:47) 🔅اس دن انسان جائے پناہ تلاش کرے گا۔ (سورة القيامة:11-10) 🔅اس دن کسی کا مکر و فریب کسی کام نہں آئے گا۔ (سورة الطور:46) 🔅اس دن کوئی عہدہ اور منصب کام نہ آئے گا۔ (سورة الشعراء:88) 🔅اس دن کوئی رشتہ کام نہ آئے گا۔ (سورة لقمان:33) 🔅اس دن دنیا کی ہر چیز فنا ہو...