شیعہ طریقہ نماز تہجد

 نمازِ شب پڑھنے کا طریقہ


نماز شب کی رکعتوں کی تعداد 11 ہے اور اس ترتیب سے ادا کی جاتی ہے:


آٹھ رکعتیں، چار دو رکعتی نمازوں کی صورت میں، نافلۂ شب کی نیت سے؛

دو رکعت نماز شفع کی نیت سے؛ پہلی رکعت میں سورہ حمد اور الناس، اور دوسری رکعت میں حمد اور فلق، پڑھی جائے۔

ایک رکعت نماز وتر کی نیت سے؛[44] بہتر ہے کہ سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید اور ایک ایک مرتبہ فلق اور الناس، پڑھی جائیں۔ اس نماز میں قنوت کو طویل کرنے پر زیادہ تاکید ہوئی ہے۔

مستحب ہے کہ وتر کی قنوت میں 40 مؤمنین کے لئے دعا یا طلب مغفرت کی جائے، 70 مرتبہ ذکر "اَسْتَغْفِرُاللّهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیهِ"، سات مرتبہ "(هذا مَقامُ الْعائِذِ بِكَ مِنَ النّارِ (ترجمہ: یہ اس شخص کا مقام [کھڑے ہونے کی جگہ] ہے جو تیری آگ سے تیری بارگاہ میں پناہ لایا ہے)"، 300 مرتبہ " اَلعَفو" (ان سے کم تعداد میں پڑھنا بھی جائز ہے)، اور پھر یہ دعا پڑھے: "رَبِّ اغْفِرْلی وَارْحَمْنی وَتُبْ عَلی اِنَّكَ اَنْتَ التَّوّابُ الْغَفُورُ الرَّحیمُ (ترجمہ: اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما اور میری توبہ قبول کر، یقینا تو بہت بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے)۔" "هذا مَقامُ الْعائِذِ بِكَ مِنَ النّارِ (ترجمہ: یہ اس شخص کا مقام [کھڑے ہونے کی جگہ] ہے جو تیری آگ سے تیری بارگاہ میں پناہ لایا ہے)"


نماز شب کا سب سے زیادہ با فضیلت حصہ، نماز وتر اور نماز شفع ہے اور نماز شفع، نماز وتر سے افضل ہے۔

نماز شب کا اصل وقت نصف شب سے فجر صادق تک ہے اور سحر کا وقت دوسرے مواقع سے بہتر ہے اور رات کا پورا تیسرا [پچھلا] پہر، سحر سمجھا جاتا ہے اور اس سے زيادہ افضل یہ ہے کہ نماز شب کو فجر کے قریب قریب ادا کیا جائے

Comments

Popular posts from this blog

Eid e Zehra 2019 || Eid e Shuja history in urdu || Shia ki Ajeeb eid

The role of Jewish and Christian in the event Karbala

Shia Wudu step by step