Hasan basri ke 4 waqiat
حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ مجھے چار
واقعات زندگی میں بڑے عجیب لگے۔ آپ نے فرمایا۔
1۔ ایک نوجوان کے ہاتھ میں چراغ تھا تو میں نے نوجوان سے سوال کیا کہ بتاؤ یہ روشنی کہاں سے آئی تو جیسے ہی میں نے یہ پوچھا کہ یہ روشنی کہاں سے آئی اس نے پھونک مار کے چراغ بجھایا اور کہنے لگا حضرت جہاں چلی گئی وہاں سے ہی آئی تھی۔
آپ فرماتے ہیں کہ میں اس نوجوان کی حاضرجوابی پر آج تک حیران ہوں۔
2۔ ایک مرتبہ دس یا بارہ سال کی لڑکی آرہی تھی اس کی بات نے مجھے حیران کر دیا‘ کچھ دیر پہلے ہی بارش تھمی تھی‘ میں مسجد جا رہا تھا اور وہ بازار سے کوئی چیز لے کر آ رہی تھی جب ذرا میرے قریب آئی تو میں نے کہا کہ بچی ذرا سنبھل کر قدم اٹھانا‘ کہیں پھسل نہ جانا۔ تو جب میں نے یہ کہا تو اس نے آگے سے یہ جواب دیا‘ حضرت میں پھسل گئی تو مجھے نقصان ہو گا‘ آپ ذرا سنبھل کر قدم اٹھائیے گا اگر آپ پھسل گئے تو آپ کے ساتھ ایک پورا طبقہ بھی پھسل جائے گا۔آپ فرمانے لگے کہ اس لڑکی کی بات مجھے آج تک یاد ہے۔ اور میں اپنے دین پر ہمیشہ استقامت کی دعا مانگتا رہتا ہوں۔
3۔ ایک مرتبہ میں نے ایک مخنث کو دیکھا جب اسے پتہ چل گیا کہ اس نے مجھے پہچان لیا ہے تو مجھے کہنے لگا کہ میرا راز نہ کھولنا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہارے رازوں پر پردہ ڈالیں گے۔ اس کی بات بھی مجھے آج تک یاد ہے اور میں لوگوں کے عیوب ہمیشہ چھپانے کی سعی میں ہی رہتا ہوں۔
4۔ ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا اس کے سامنے سے ایک عورت روتی ہوئی کھلے چہرے کھلے سر کے ساتھ گزری‘ اس نے سلام پھیرا تو اس عورت پر بڑا ناراض ہوا‘ کہنے لگا کہ تجھے شرم نہیں آئی‘ دھیان نہیں ‘ننگے سر کھلے چہرے کے ساتھ میرے آگے سے گزر گئی‘ میں نماز پڑھ رہا تھا۔
اس عورت نے پہلے معافی مانگی پھر کہنے لگی کہ دیکھو میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی اور میں اس وقت غمزدہ تھی مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ آپ نماز پڑھ رہے ہیں یا نہیں مگر حیران اس بات پر ہوں کہ میں خاوند کی محبت میں اتنی گرفتار تھی کہ مجھے سامنے سے گزرنے کا پتہ ہی نہ چلا۔ جبکہ تم اللہ کی محبت میں کیسے گرفتار ہو کہ کھڑے پروردگار کے سامنے ہو اور دیکھ میراچہرہ رہے ہو۔ حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس عورت کی بات مجھے آج تک یاد ہے
Comments
Post a Comment