Shadi shuda zindagi guzarny ky asool

﷽۔ *شادی شدہ زندگی گزارنے کے اصول* ۔ از _سید علی حسینی سیستانی دامت براکاتہ_ *سوال* ایک شادی شدہ زندگی کے لیے کون سی چیزیں ضروری ہیں؟ *جواب* ایک دوسرے کے شرعی حقوق کا خیال رکھتے ہو‌‌ۓ، ایک دوسرے کی غلطیوں سے درگذر کرنا اور اس بات کی کوشش کرنا کہ زندگی کی بنیاد محبت پر ہو، اور جو بیوی نکاح دایم میں ہے اس کے لیے حرام ہے کہ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جاے، مگر یہ کہ ضروری ہو یا گھر میں رہنا اسکے لیے موجب حرج و مشقت شدید ہو، یا گھر اسکی شان کے مطابق نہ ہو، اور اسے چاہیے کے خود کو جنسی لذتوں کی لیے جو شوہر کا حق ہے اس کے اختیار میں قرار دے، اور کسی شرعی عذر کے کے بغیر ہمبستری کرنے سے منع نہ کرے۔ گھر، غذا، لباس اور ضروریات زندگی کا مہیہ کرنا شوہر پر واجب ہے،اور اگر مہیہ نہ کرے خواہ قدرت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو اپنی بیوی کا مقروض ہے۔ اور بیوی کے حقوق میں سے ہے کہ مرد اسکو آذار و اذیت نہ پہونچاۓ، اور کسی شرعی وجہ کے بغیر اس سے تندی سے پیش نہ آۓ، اور اگر بیوی اپنے زناشوئی کے وظایف پے کچھ بھی عمل نہ کرے تو گھر،لباس،غذا وغیرہ کے مطالبے کا حق نہیں رکھتی، گر چہ اس کے پاس رہے، اور اگر کبھی کبھی جنسی خواہشات کے مقابل میں تسلیم ہونے سے انکار کرتی ہو تو بنا بر ۔احتیاط واجب۔ نفقہ ساقط نہیں ہوگا اور مہریہ تمکین نہ کرنے سے بھی ساقط نہیں ہوتا۔ مرد بیوی کو گھر کے کام پر مجبور نہیں کر سکتا، گر چہ مستحب ہے کہ عورت گھر کے کام کو انجام دے اور جس عورت کے اخراجات اس کے شوہر پر واجب ہیں اور وہ اسکا خرچ نہیں دیتا تو وہ اسکی اجازت کے بغیر اس کے مال سے لے سکتی ہے البتہ شوہر کی شان کے مطابق، اور اگر ممکن نہ ہو اور حاکم شرع پے رجوع کرکے وصول بھی نہ کر سکتی ہو تو کام کرکے اپنی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے اور جس وقت اپنی ضروریات کو مہیہ کرنے میں مصروف ہے شوہر کی اطاعت واجب نہیں ہے۔ _*قرآن و عترت اکیڈمی*_ کو واٹس ایپ پر جوائن کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں https://chat.whatsapp.com/GWXU4MwnCTi59oJquflUDD _*جو افراد پہلے ہی اکیڈمی کے کسی گروپ کا حصہ ہیں وہ گروپ جوائن نہ کریں۔ جزاک اللہ*_ 📚 *QURAN O ITART ACADEMY* _SERVING SINCE 1992_ ```For Queries``` ▶ api.whatsapp.com/send?phone=923082499033 ▶ Qoitrat.org ؛•-------••✾•🌺 ●°✾°●🌺•✾••-------•؛ الّلهُــــمَّ صَــلِّ عَلَــی مُحَــمَّــدٍ وَآلِ مُحَــمَّــدٍ وَعَجِّــــــلْ فَرَجَـــــــهُمْ ؛•-------••✾•🌺 ●°✾°●🌺•✾ ••-------•؛

Comments

Popular posts from this blog

Eid e Zehra 2019 || Eid e Shuja history in urdu || Shia ki Ajeeb eid

Shia Wudu step by step

Mola Ali as ka bagair alaf ky khutba in arbic and urdu translation