Jhoti qasam khany ka azaab ye perny k baad jhoti qasam koi ni uthaye ga aik dafa zaror perien
*جھوٹی قسموں کے عذاب*
1- ۔۔۔ امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو جھوٹی قسم کھاتا ہے اور یہ جانتا بھی ہے کہ جھوٹ بول رہا ہے ، بیشک وہ خدا وند متعال سے برسر پیکار ہے۔
2- ۔۔۔ امام۔جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جھوٹی قسم کیلئے مجبور کرنا شھر اور اس کے رہنے والوں کی ویرانی کا سبب ہے۔
3- ۔۔۔ امام محمدباقرعلیہ السلام نقل کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جھوٹی قسم سے بچو ، چونکہ یہ کام شہروں اور ان کے مکینوں کی ویرانی و بربادی کا سبب بنتا ہے۔
4- ۔۔۔ امام جعفر صادق علیہ السلام اپنے پدر گرامی سے اور وہ اپنے ابائے طاھرین سے نقل کرتے ھوئے فرماتے ہیں کہ آنحضرت (ص) نے فرمایا:
جھوٹ پہ مجبور کرنا، شہروں کی ویرانی کا سبب بنتا ہے۔
5- ۔۔۔ جھوٹی قسم ، انسان کی اولاد و نسل کی کمی کاسبب بنتی ہے۔
6- ۔۔۔ امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جھوٹی قسم کا عذاب ، چالیس دن کے اندر اندرہی آ پہنچتا ہے۔
7- ۔۔۔ امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
بیشک جھوٹی قسم ، انسان کے بےنسل ھونے کا سبب بنتی ہے
8- ۔۔۔ امام محمد باقر علیہ السلام کافرمان ہےکہ:
امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے مکتوبات میں آیا ہے کہ:
بیشک جھوٹی قسم اور قطع رحمی، شہروں کے ویران ھونے اور نسلوں کے ختم ھوجانے کاسبب بنتے ہیں ۔
9- ۔۔۔ امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
جھوٹی قسم کھانے والے کیلئے جھنم واجب ھوجاتی ہے، اور جھوٹی قسم سے انسان دائرہ مسلمانی سے خارج ھوجاتا ہے اور اس کا مال و اسباب بیت المال میں جمع کرلیا جائے۔
ثواب الاعمال،ص487-489۔
Comments
Post a Comment