حلال جانور میں کتنی چیزیں حرام ہیں؟
حلال جانور میں سات چیزیں حرام ہیں جن کا کھانا جائز نہیں ہے، وہ سات چیزیں یہ ہیں: ۱)دمِ مسفوح ، یعنی بہنے والا خون ۔ ۲)پیشاب کی جگہ (نر و مادہ کی) ۔ ۳)خصیے (فوطے)۔ ۴)پاخانے کی جگہ۔ ۵)غدود (سخت گوشت)۔ ۶)مثانہ (پیشاب کی تھیلی)۔ ۷)پتہ۔ صاحبِ کنز اور علامہ طحطاوی رحمہما اللہ نے حرام مغز کو بھی حرام اجزاء میں شمار کیا ہے۔ حرام مغز سے مراد دودھ کی طرح ایک سفید ڈوری ہے جو جانور کی پیٹھ کی ہڈی کے اندر کمر سے لے کر گردن تک ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم