Poetry about hazrat Mola Ali Asgha
Poetry about hazrat Mola Ali Asghar کہنے کو۔۔۔ کہنے کو میرا آج کا عنوان ہے اصغر لیکن میرے ادراک کی پہچان ہے اصغر مانا کے قلم کے لیے ذیشان ہے اصغر کس طرح سے لکھوں میرا عرفان ہے اصغر مجھ پر یہ میرے مالک کا احسان بڑا ہے جو کچھ ہے میرے پاس وہ اصغرؑ کی عطا ہے جب ابنِ ولی دشت میں آئے تھے عدن سے گل چیں نے چُنا تھا اسے معصوم چمن سے کچھ دن کا ہی لے آئے تھے شبیر وطن سے سمجھو کبھی معصوم کے معصوم چلن سے اصغرؑ کے بنا شاہؑ کا چارہ بھی نہیں تھا اللہ کی ضرورت کا گزارہ بھی نہیں تھا شاہوں کا شہنشاہ ہے میرے شاہؑ کا بچہ جس راہ پہ محمدؐ ہیں اُسی راہ کا بچہ ہر حال میں توحید سے آگاہ کا بچہ لو آگیا میدان میں چھ ماہ کا بچہ بے شِیر کے بیتاب رویّے سے یہ طے ہے اِس عُمر کا کیا "عمر" تو بے کار سی شئے ہے جس نے بھی مصیبت میں یہی نام الاپا چھوٹوں کو دِیا ہے اِسی چھوٹے نے بڑا پا چھ ماہ کے بدن میں کئی صدیوں کا سراپا آنے نہ دِیا لفظِ علیؑ پر بھی بڑھاپا میدانِ شہادت میں یہ جُرّات کا ولی ہے حد ہوگئی اصغرؑ سے بھی پہلے یہ علیؑ ہے حسینؑ فرماتے ہیں: ویسے تو میرے چاند بڑائی نہیں اچھی...